ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / طویل عرصے بعد آسٹریلوی سرزمین پر پاکستان کی فتح محمدحفیظ اورشعیب ملک کی عمدہ کارکردگی،محمدعامراورجنیدخان کی شانداربالنگ

طویل عرصے بعد آسٹریلوی سرزمین پر پاکستان کی فتح محمدحفیظ اورشعیب ملک کی عمدہ کارکردگی،محمدعامراورجنیدخان کی شانداربالنگ

Sun, 15 Jan 2017 19:44:47  SO Admin   S.O. News Service

ملبورن، 15/جنوری (ایس  اونیوز/آئی این ایس انڈیا)ملبورن میں کھیلے جا رہے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کی ٹیم نے آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔آسٹریلیا نے پاکستان کو221رنز کا ہدف دیا تھا جو پاکستانی بلے بازوں نے 47.4اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پرمکمل کر لیا۔ایک روزہ میچوں میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی آسٹریلوی سرزمین میں 12سالوں بعد میزبان ٹیم کے خلاف یہ پہلی کامیابی ہے۔ اس قبل پاکستان نے 2005 میں پرتھ کے کرکٹ گراؤنڈ میں آسٹریلیا کو ہرایا تھا۔پاکستان کے آؤٹ ہونے والے پہلے بیٹسمین شرجیل خان تھے۔ وہ 30 رنز بنا کر فولکنرکی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔140رنزکے مجموعی سکور پر پاکستان کی دوسری وکٹ اس وقت گری جب بابر اعظم 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کو تیسرا نقصان 142کے سکور پر ہوا جب محمد حفیظ فولکنرکی گیند پر ہیزل وڈ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔آوٹ ہونے والے چوتھے کھلاڑی اسد شفیق تھے جنھوں نے 13 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ اوربابراعظم نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور دوسری وکٹ کی شراکت میں 72رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ اورشرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 68رنز بنائے۔پاکستان کی اننگز کے پہلے اوور کی تیسری گیندپرآسٹریلوی کپتان اسمتھ نے محمد حفیظ کا کیچ ڈراپ کر دیا۔اس سے پہلے آسٹریلیا نے ٹاس جیت کت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اس کی پوری ٹیم 49 ویں اوور میں 220 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔میزبان ٹیم کی جانب سے ڈیوڈ وارنز اور عثمان خواجہ نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 31رنز بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے اسٹیون اسمتھ اورمیتھیوویڈنے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور چھٹی وکٹ کی شراکت میں 65 رنز بنائے۔اسی دوران سمتھ نے اپنی نصف سنچری مکمل کی جو ان کے ون ڈے کریئر کی 16 ویں نصف سنچری تھی۔پاکستان کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب جنید خان نے آسٹریلیا کے ان فارم بیسٹمین ڈیوڈ وارنر کو وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا دیا، انھوں نے 16رنز بنائے۔جنید خان نے اپنی عمدہ بولنگ سے ڈیوڈ وارنر کو پریشان کیے رکھا اور ان کے خلاف آؤٹ کی دواپیلیں ہوئی تھیں۔جنید خان نے اپنی عمدہ بولنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور اپنے اگلے ہی اوور میں عثمان خواجہ کو بھی شرجیل خان کے ہاتھوں کیچ کروادیا۔ عثمان خواجہ نے 17رنزبنائے۔آسٹریلوی کپتان نے امپائر کے اس فیصلے کے خلاف ریویو لیا لیکن تھرڈ امپائر نے فیلڈ امپائر کا فیصلہ برقراررکھا۔41رنز کے مجموعی سکور پر آسٹریلیا کی تیسری وکٹ اس وقت گری جب محمد عامر نے مشل مارش کوعماد وسیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا دیا۔ مارش کوئی رن نہ بنا سکے۔86رنز کے مجموعی سکور پر حسن علی نے پاکستان کو چوتھی کامیابی اس وقت دلوائی جب انھوں نے ٹریوس ہیڈ کو 29رنز پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا دیا۔پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے تین، جنید خان اور عماد وسیم نے دو، دو جب کہ حسن علی اور شعیب ملک نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔دوسرے ایک روزہ میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں تین جب کہ آسٹریلیا کی ٹیم میں دوتبدیلیاں کی گئی ہیں۔میزبان ٹیم میں بِل اسٹین لیک کی جگہ جوش ہیزل ووڈ اور کرس لین کی جگہ پاکستانی نژاد عثمان کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔دوسری جانب پاکستانی ٹیم میں اظہر علی جگہ اسد شفیق،وہاب ریاض کی جگہ جنید خان اور محمد نواز کی جگہ شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کیاگیاہے۔پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریزمیں آسٹریلیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔برسبین میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 92رنز سے شکست دی تھی۔


Share: